چھتیس گڑھ ، ماو نو از باغیوں نے 3گاڑیوں اور 4موبائل ٹاورز کو آگ لگا دی
نئی دلی(اے پی پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماو نواز باغیوں نے مختلف مقامات پر تین گاڑیوں، ، سڑک کی تعمیر کے لئے استعمال ہو نے والی دو مشینوں اور چار موبائل ٹاورز کو نذر آتش کر دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی استعمار سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے مائو نوازوں نے ضلع کانکرکے علاقے انتاگڑھ میں گزشتہ ماہ پولیس کے ہاتھوں اپنے دو سینئرلیڈروں کی ہلاکت کے خلاف کئی مقامات پر بینرز اور پوسٹر لگا ئے تھے اورہڑتال کی بھی کال دی تھی۔ کانکر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا ہے کہ ان واقعات میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔کانکرضلع کے حلقہ انتخاب بھانوپرتاپور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہورہا ہے۔پولیس کے مطابق مائونوازباغیوں کے ایک گروپ نے مارکنار گائوں کے قریب پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیرکی جانیوالی سڑک کی مشینری ، ایک ٹرک اور ٹریکٹر کو آگ لگا دی ۔ انہوں نے جیرم ترائی، سرسنگی، بدرنگی اور پرالکوٹ گائوںمیں موبائل ٹاورز کو بھی آگ لگا دی۔