• news

عراق، بیکری میں گیس دھماکہ  4 افراد ہلاک، 26 زخمی 


بغداد (اے پی پی) عراق میں بیکری میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبرساں ادارے کے مطابق عراقی صحت کے حکام نے بتایا کہ عراق کے صوبہ دوہوک میں طلبا کے ہاسٹل کے اوپر واقع بیکری میں گیس کے دھماکے سے کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ 
عراق بیکری گیس دھماکہ 

ای پیپر-دی نیشن