• news

بھارت: سرحدی علاقے میں لکڑی چوری کا ٹرک روکنے پر پولیس کی فائرنگ‘ 6 ہلاک


نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاستوں آسام اور میگھالیہ کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد میگھالیہ کے 7 اضلاع میں 48 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ ہلاک افراد میں 5 کا تعلق میگھالیہ اور ایک کا آسام فارسٹ سے بتایا جاتا ہے۔ میگھا لیہ کے وزیراعلیٰ نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے آسام پولیس نے فائرنگ کی جب چوری کی لکڑی سے بھرے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہو گیا، اس کے تعاقب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن