• news

 کار سرکار میں مداخلت، 6پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور 


اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جودعباس حسن کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج پرتھانہ سنگجانی میں درج میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسدعمر،علی نواز اعوان وغیرہ کی ضمانت منظور کرلی جبکہ تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، اور عامر کیانی وغیرہ کی درخواست ضمانت میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز تھانہ آئی نائن مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عامر کیانی،راجہ خرم نواز، فیصل جاوید اور دیگر عدالت پیش ہوئے،عامر کیانی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا جوکہ بے بنیاد ہے،کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اقدامات قتل جیسی دفعات لگائی گئیں،اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نویدنیضمانت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعاکی، تفتیشی افسر نے کہاکہ تاحال عامر کیانی اور فیصل جاوید شامل تفتیش بھی نہیں ہوئے،جس پر عدالت نیملزمان کو شامل تفتیش ہونے اور فیصل جاووید کو161کا بیان قلمبند کرانیکی ہدایت کردی اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،ادھر اسی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماں اسدعمر، علی نواز اعوان سمیت چھ ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرنے کاحکم سنادیا۔

ای پیپر-دی نیشن