ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران سمیت دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) جج بنکنگ کورٹ رخشندہ شاہین کی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ طبعیت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کا استثنی دیا جائے۔ عدالت نے عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کر کے سماعت 14دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔