پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی)نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیئے ہیں تاہم امیدواروں کو یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں نصاب سے باہر اور غلط سوالات پر کتنے اضافی نمبر دیئے گئے ہیں۔کئی امیدواروں نے بتایا ہے کہ ان کے پرانے نمبر ہی برقرار ہیں انہیں کوئی اضافی نمبر نہیں ملا ہے۔پی ایم سی نے نہیں بتایا کہ کس جامعہ کہ کتنے سوالات نصاب سے باہر اور غلط تھے۔یاد رہے کہ میڈیکل جامعات جن کے پاس وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کا تجربہ نہیں تھا ٹیسٹنگ ادارے سے ٹیسٹ کرانا چاہتی تھیں لیکن پی ایم سی نے انہیں ٹیسٹنگ اداروں سے ٹیسٹ کرانے سے روک کر خود ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا تاہم جامعات کا ٹیسٹنگ تجربہ نہ کے باعث امیدواروں کو مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر آوٹ آف کورس اور غلط سوالات کی نشاندہی کی۔