پاکستان میں مستحقین کو زیادہ سے زیادہ امداد دینا چاہتے ہیں: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ پاکستانی حکام سے پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے۔ پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتے ہیں۔ متاثرین کی ضروریات کو ٹارگٹ کر کے امداد کرنے کی ضرورت ہے۔