• news

کسی کو الیکشن کمشن کی توہین نہیں کرنے دینگے ، عمران کیخلاف فیصلہ محفوظ 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 45کرم میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 45 کرم میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کرم الیکشن میں سرکاری گاڑیاں استعمال کی گئیں، عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کرچکے ہیں، ہماری گزارش ہے اقبال وزیر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی ہے، ان کی ٹویٹس سے الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو اس کا اثر امیدوار پر پڑتا ہے، اس کو اندازہ نہیں ہوگا اس نے کہا تھا وزارت قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، نوٹسز تو پنجاب میں بھی ہوئے ہیں، کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں، یہ تو نہیں ہے کہ دوسروں کو بددیانت کہیں یہ نامنظور ہے، ٹویٹ میں موجود الفاظ کو سنجیدہ نہ لیا جائے، اقبال وزیر ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ باقی صوبوں میں تو ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا خیبرپختونخوا میں 2 افسران کو یہ نوٹسز بھیج رہے ہیں، پہلا نوٹس 3 ستمبر کو ہوا ڈی ایم او نے اقبال وزیر کو ضلع بدر کرنے کا کہا تھا، اقبال وزیر وہاں پر موجود نہیں تھے، ہم نے کرم میں کوئی جلسہ ہی نہیں کیا، سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر نہ عمران خان اور نہ ہی اقبال وزیر گئے۔  بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں عمران کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن