• news

فیصل آباد: ضلعی محکموں کے افسروں کا اجلاس،گرانفروشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی تاکید


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود،ڈی اوانڈسٹریزشہبازخاں،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان،ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ہیلتھ و ایجوکیشن اتھارٹی ودیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈکوارٹرز نے مختلف اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی تاکیدکی۔انہوں نے اشیاء خوردونوش بالخصوص سبزیوں اورپھلوں کے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرانے کی ضرورت پر زوردیا۔

ای پیپر-دی نیشن