فیصل آباد:ہاؤسنگ سکیموں میں پیری اربن اسٹریکچر پلان کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایف ڈی اے کی طرف سے مطلع کیاگیاہے کہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے حوالے سے پیری اربن اسٹریکچر پلان 2015-2035کے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے لہٰذا شہری ایسی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹس کی خریدو فروخت نہ کریں کیونکہ پیری اربن اسٹریکچر پلان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہاؤسنگ سکیموں کی سرکاری طور پر منظوری نہیں دی جاسکتی۔ ایف ڈی اے کے ترجمان نے شہریوں کو آگاہ کیاہے کہ ممنوعہ زون میں کسی بھی متوقع غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نہ خریدا جائے اس ضمن میں معلومات کیلئے دفتر ایف ڈی اے سے رابطہ یا ویب سائٹ www.fda.gov.pkسے چیک کیاجاسکتاہے۔