• news

ریڈیو کے بزرگ پینشنرز پنشن  کی عدم ادائیگی پر سخت پریشان 


لاہور (کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے چار ہزار سے زائد بزرگ پینشنرز ماہانہ پینشن کی عدم ادائیگی پر سخت پریشان ہیں۔ اکتوبر کی پنشن نہ ملنے پر جب پنشنرزنے احتجاج کیا تو 18 نومبر کو نصف ماہ کی پینشن ریلیز کی گئی۔ پینشنرز نے وزیراعظم، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اداروں میں پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی بروقت کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن