نواز شریف ووٹر کو عزت‘ تحفظ دینے کی بجائے سیر سپاٹوں پر چلے گئے : اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ایک طرف سیلاب زدگان ایک آفت کا شکار ہونے کے بعد اپنی چھت رہائش کھانے ، پینے اور ضروریات زندگی سے محروم ہےں وہ تڑپ رہے ہیں اور بلک رہے ہیں دوسری طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرنے والا نواز شریف ووٹر کو عزت اور تحفظ دینے کی بجائے تکلیف میں بلکتا چھوڑ کر مریم ،حسن اور حسین نواز کے ہمراہ یورپین ممالک کے سیر سپاٹوں پر چلا گیا ہے پاکستان کی سیاست میں خرید و فروخت کی بنیاد رکھنے والا ملک سے فرار ہو کرمحض زبانی ،عوامی درد دل رکھتا ہے یہ باتےں انہوںنے پی ٹی آئی این راولپنڈی کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر اصغر سے ملاقات کے مو قع پر کیں۔