پی ٹی آئی لاہور نے راولپنڈی مارچ کے پلان کو حتمی شکل دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر )تحریک انصاف لاہور کی گورننگ باڈی،سٹیک ہولڈرز اور تمام ٹاو¿نز کے صدور کا اجلاس لاہور میں ہوا۔اجلاس میں 26 نومبر کو راولپنڈی لانگ مارچ کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اجلاس میں بنیادی طور پر حکمت عملی تیار کی گئی۔قیادت کی طرف سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ 62 نومبر کو پہلا اجتماع دن کی روشنی میں رکھنا ہے اور تمام لوگ کوشش کریں کہ 2 بجے تک راولپنڈی پہنچ جائیں۔