شیخ زاید ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفت غذائی آگہی کیمپ
لاہور (نیوز رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفت غذائی آگہی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس کا افتتاح پروفیسر صبغہ ذوالفقار چیئرپرسن اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک، پروفیسر عظیم تاج، ڈاکٹر اشتر علی زیدی اور ماہر غذائیت مسز رائبیل سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مفت غذائی کیمپ میں 500 سے زائد لوگوں کو بی ایم آئی، جسم میں چربی کی مقدار، پٹھوں کی طاقت، بی ایم ڈی، شوگر، نیوروپیتھی اور ریٹینو پیتھی سمیت دیگر ٹیسٹوں کی مفت سہولت دی گئی۔