• news

 افغان مہاجرین پاکستان اور ایران کے مظاہروں میں شریک نہ ہوں: طالبان


کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہئے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لئے مشکلات نہ بڑھائیں۔
طالبان

ای پیپر-دی نیشن