انمول ہسپتال میں نئی ریڈیشن مشین ہیلسی اون نے کام شروع کردیا
لاہور ( نیوز رپورٹر) لاہور میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال انمول ہسپتال میں مریضوں کے جدید طریقہ علاج کیلئے ویرین کمپنی کی سب سے جدید ترین ریڈی ایشن مشین نے کام شروع کردیا۔ 40 کروڑ روپے کی لاگت کی یہ مشین لاہور میں پبلک سیکٹر میں سب سے جدید ریڈیشن مشین ہے جس کے لگنے کے بعد صرف پانچ منٹ میں مریض کی ٹریٹ منٹ مکمل ہو جائے گی۔ ماضی میں ہر مریض کا سی ٹی سکین کرکے مریض لگانا کافی مشکل تھا مگر اس مشین میں آئی جی آر ٹی کی سہولت موجود ہے اور یہ مشین روزانہ مریض کے نشان سی ٹی سکین کرکے ویری فائی کرے گی اور پھر ٹریٹ منٹ مکمل کرے گی مگر یہ سارا عمل صرف پانچ منٹ میں مکمل ہوگا۔ اتنے جدید ترین طریقہ علاج کی وجہ سے مریضوں کیلئے مختلف ٹیومرز کے علاج میں کافی بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر ابوبکر شاہد کا کہنا تھا کہ انمول ہسپتال پاکستان اٹامک انرجی کے 19 کینسر ہسپتال میں سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہے اور پاکستان اٹامک انرجی کے تمام ہسپتال پورے ملک کا 80 فیصد کینسر کا لوڈ اٹھائے ہوئے ہیں انمول ہسپتال میں پہلے ہی تین جدید ترین ریڈیشن مشینیں موجود ہیں ۔
جبکہ اب اس چوتھی مشین کے بعد اللہ کے فضل سے ہمارا ریڈیشن ڈیپارمنٹ پہلے سے بھی زیادہ فعال طریقے سے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ Variton کمپنی کے سہیل کبیر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس مشین کی جلدی تنصیب میں کافی کام کیا ہے۔