• news

پنجاب حکومت کے 6 سینئر افسروں کی 21،  بارہ کی گریڈ 20 میں ترقی 


لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے 6سینئر افسران کی گریڈ 21 جبکہ 12افسران کو گریڈ 20 اور ایک افسر کو گریڈ 19میں ترقی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احسن وحید کی گریڈ 21 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، ممبر انکوائریز ll ایس اینڈ جی اے ڈی کامران عبداللّٰہ صدیقی کی گریڈ 21 میں ترقی، عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم  احمد علی ظفرکی گریڈ 21 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، سیکرٹری سروسز ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب نوشین ملک سے عہدے کا چارج واپس، ایکس پاکستان چھٹی کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی رپوٹ کرنے کی ہدایت، ممبر سیکریٹری بورڈ آف ریوینیو جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی گریڈ21 میں ترقی اور تبدیل کرکہ سیکرٹری سروسز ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب تعینات، ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم ضیاء اللّٰہ ملک کی گریڈ21 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، ممبر (سوشل انفرسٹرکچر) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد شفیق احمدکو گریڈ21 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریوینو پنجاب ابراہیم جنید کی گریڈ20 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، ڈائریکٹر پنجاب ایڈمن پی جی ایس ایچ ایف امتیاز نذیرکوگریڈ 20میں ترقی اور تبدیل کرکہ ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کردیا گیا۔ ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ راشد احمد خان کوگریڈ 20 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو آفتاب احمدکو گریڈ 20 میں ترقی اور عہدے پر کا م جاری رکھنے کی ہدایت، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن سیدہ ملیکہ کی گریڈ20 میں ترقی اور تبدیل کرکے، ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ بورڈ تعینات، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ محمد زمان وٹو کی گریڈ20 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انیشیئیٹو مینیجمینٹ اتھارٹی سفینہ صدیق کی گریڈ20میں ترقی اور تبدیل کرکے ڈی جی چائلڈ پروٹییکشن تعینات، کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری پنجاب حافظ انیس الرحمٰن، ممبر چیف منسٹر اسپکشن ٹیم زبیر وحید، سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اینڈ کئیر شہنشاہ فیصل عظیم سیکرٹری  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اینڈ کئیرساؤتھ پنجاب، محمد اقبال کی گریڈ20 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، تقرری کے منتظر شفاعت علی کو گریڈ20 میں ترقی اور ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جرنل آف لوکل گورنمنٹ پنجاب لاہور تعینات، تقرری کے منتظر طارق خان کی گریڈ19میں ترقی و تبادلہ، ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن تعینات۔

ای پیپر-دی نیشن