پنجاب میں ڈینگی سے4اموات،مزید134 مریض رپورٹ
لاہور( این این آئی ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے134 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 69، گوجرانولہ سے 22، راولپنڈی سے 9 ، ملتان سے 7 ،فیصل آباد سے 4 ، سرگودھا، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان سے 3 ،3 ،شیخوپورہ، قصور اور نارووال سے 2 ،2 جبکہ سیالکوٹ، گجرات، اٹک، حافظ آباد، بہاولپور، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔