وزارت منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات گورننس انوویشن لیب بنائے گی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں گڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے وزارت برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات نے گورننس انوویشن لیب (جی آئی ایل) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام گڈ گورننس اور شفافیت پر گول میز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ لیب انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی اور "گورننس انوویشن لیب کے کلیدی مقاصدشفافیت، انکلوسیونس اور رسپانسیونس گورنمنٹ ہے۔ وفاقی وزیر نے شہریوں اور حکومت کے درمیان خلیج کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہمیں گورننس کے لیے اختراعی حل کو یقینی بنانے اور کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔