چینی کی برآمد کیلئے شوگر ملز کے دبائو کے بعد سے قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (عترت جعفری) چینی کی برآمد کے لئے شوگر ملز کے دبائو کے بعد سے چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ شروع ہو گیا ہے، اس وقت ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 98روپے سے ایک سو روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے، گنے کی کرشنگ میں تاخیر اور موجود سٹاک کے بارے میں شکوک کے باعث اگر جلد صورت حال کے بارے میں فیصلہ نہ کیا گیا تو چینی ایک سو روپے کلو سے بھی تجاوز کر شروع ہو جائے گی۔ شوگر ملز کا موقف ہے کہ دس لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے، عالمی مارکیٹ میں چینی 525 سے535ڈالر فی ٹن کے درمیان اتار چڑھاؤ میں ہے، دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے مطالبے کا معاملہ پر شوگر ایڈوائزری بورڈ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔