• news

پٹیشنر پیش نہ ہوئے تو عمران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کر دیںگے: الیکشن کمشن


اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے معاملے پر کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ الیکشن کمشن میں پیش نہیں ہوئے۔ درخواست گزار کے جونیئر وکیل پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے الیکشن کمشن کو بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں۔ اس وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار کو بتا دیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کر دیں گے، جس کے بعد الیکشن کمشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ علی گوہر بلوچ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے الیکشن کمشن درخواست دائر کی ہے۔ (ن) لیگی ایم این اے توشہ خانہ ریفرنس کے درخواست گزار بھی ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن