• news

انٹربنک میں ڈالر مہنگا، سونے کے ریٹ بھی بڑھ گئے، سٹاک مارکیٹ میں مندا 


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ بدھ کو انٹر بینک میں 39 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 223.42 روپے سے بڑھ کر 223.81 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 231 روپے برقرار رہی۔  150 روپے کے اضافہ سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 200 روپے ہو گئی اسی طرح 128 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 488 روپے ہو گئی تاہم 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1739 ڈالر ہو گیا۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندے کا رحجان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے بعد 42800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری مندے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 4 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 53.65  فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن