لانگ مارچ: سکیورٹی کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ ضائع ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے لانگ مارچ کی سکیورٹی پر کروڑوں روپے پنجاب کا بجٹ ضائع ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پنجاب پولیس کی بھاری نفری کی لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی سے پولیس کا کروڑوں کا بجٹ ضائع ہو گیا ہے۔