سرکاری اراضی پر قبضہ، دوست مزاری کے شریک ملزم کی 15 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور
لاہور (سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے دوست محمد خان مزاری کیخلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف درخواست پر 15 دسمبر تک شریک ملزم معظم مسعود مزاری کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اور پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔