• news

کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانت منظور


 اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔پی ٹی آئی رہنمائوں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
 عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔
درخواست منظور

ای پیپر-دی نیشن