• news

لاہور‘ 3 خواتین‘ قصور میں لڑکے سے زیادتی‘ دو بچے‘ 2 لڑکیاں غائب


فیروزوالہ‘ کاہنہ‘ قصور (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) لاہور کے مختلف علاقوں میں ایک طالبہ سمیت 3 خواتین سے جبکہ قصور میں ایک لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ تفصیل کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی بھویوال میں کار سواروں نے  طالبہ (ش)کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے اسے ایک مکان پر لے جا کر دو نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی  کی، فرار ہوگئے۔ شرقپور پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی کے والد کی رپورٹ پر ملزمان انوار عرف جیری، شمعون اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، نواحی آبادی قلعہ غوث (تریڈے والی) میں نوجوان طارق نے محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر اس کی جواں ساں سالہ بیوی (ر) کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے  ساتھ  زبردستی زیادتی کی‘ فرار ہو گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ بعدازاں نشترکالونی اظہر ٹاؤن کی رہائشی شادی شدہ خاتون عائشہ بی بی کاہنہ کے علاقہ میں کرائے کا مکان لینے کے لیے پراپرٹی ڈیلر شمشاد کے پاس آئی جو خاتون کو مکان دیکھانے کے بہانے حمزہ ٹاون کے ایک خالی گھر میں ساتھ لے گیا اور اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور خاتون پر تشدد بھی کرتا رہا‘ فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون نے ایمرجنسی کال پر پولیس کو اطلاع دی جس پر کاہنہ پولیس،کرائم سین اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے ایک اور واقعہ میں میواں والی چھلار صوآصل کی رہائشی خاتون نے تھانہ میں درخواست دی کہ اس کے دو بیٹے 7سالہ حیدر اور 8 سالہ معظم مدرسے میں پڑھے کے لیے گئے اور واپس گھر نہیں آئے ایک واقعہ میں پرل گاڑن کے رہائشی ظہیر کی20سالہ بیٹی ثناء  اور 14سالہ بھتیجی مریم قریب اپنے چاچو کے گھر گئی اور واپس نہیں آئی والد کے مطابق انہیں کسی نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ مدعیان کی تحریری درخواستوں پر قانونی کارروائیاں شروع کر دیں۔ قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن میں ملزموں نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مقامی پولیس نے نامزد ملزموں کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔ چک55کے رہائشی شوکت علی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ملزموں شاہد اور علی میرے بیٹے کو زبردستی گن پوائینٹ پر یرغمال بناکر قریبی کھیتوں میں لے گئے اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن