فیصل آباد: عدالت نے عدم ثبوت پر تیزاب گردی کا ملزم بری کر دیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد حسین نے عدم ثبوت کی بنا پر تیزاب گردی کے ملزم کو بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عباس نے رواں سال اپنی پڑوسن فضیلت پر تیزاب پھینک دیا تھا۔