فیصل آباد: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر اور چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹریفک اور دیگر حادثات میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ پی ایچ اے کا ملازم زخمی ہو گیا۔ چک جھمرہ کے علاقہ بانگے والا میں تیز رفتار بس ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آگے جاتے موٹر سائیکل سوار 37 سالہ اشرف کو کچل دیا جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور بس سمیت فرار ہو گیا۔ 57 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالرحیم سکنہ 18 ج ب فیکٹری میں کام کے دوران چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا، پی ایچ اے کا ملازم 30 سالہ نعیم جھال چوک میں نہر کنارے پودوں کو پانی دیتے ہوئے پیر پھسلنے سے نہر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے اسے نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔