• news

ہائیکورٹ: 2 سگے بھائیوں کے قتل کا ٹرائل سینٹرل جیل میں کرنے کا حکم


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت میں دو سگے بھائیوں کے قتل کیس کا ٹرائل سینٹرل جیل میں کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق چار نومبر کو پولیس کانسٹیبل عامر وینس نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ ضمیر کی عدالت میں فائرنگ کر کے تاریخ پیشی پر آئے اپنے مخالفین دو سگے بھائیوں رمضان اور ذیشان اشرف سکنہ 226 ر ب ملکھانوالہ کو قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن