• news

برفانی موسم انفراسٹرکچر تباہ:یوکرائن لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں


نیویارک‘ کیف (این این آئی) عالمی ادارہ صحت نے یوکرائن میں موسم سرما کے باعث  لاکھوں افراد کی زندگیوں کو لاحق خدشے سے آگاہ کردیا۔ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر  ہنس کلوگ نے کہا یوکرائن میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے جہاں کچھ علاقوں میں منفی 20 ڈگری تک درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ ایسے میں یوکرائن میں توانائی کا آدھا انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایک کروڑ لوگ سرد موسم میں بجلی سے محروم ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے اندازے کے مطابق روس نے یوکرائن کے صحت کے مراکز سمیت توانائی کے انفراسٹرکچر پر بھی 703 حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال ناصرف بجلی سے محروم ہیں بلکہ وہاں صحت کی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ موسم سرما میں لاکھوں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کو محفوظ مقامات پر پناہ حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ یوکرائن میں روسی جارحیت کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے یوکرائن کو مزید اڑھائی ارب یورو کی مالی امداد موصول ہو گئی۔ یوکرائنی وزیرخزانہ نے کہا کہ یوکرائن کو یورپی یونین سے مالی امداد کی نئی قسط مل گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن