• news

صدر علوی سے جنرل عاصم منیر  جنرل ساحر شمشاد کی الگ الگ ملاقات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ صدر نے انہیں تعیناتی پر مبارک باد دی اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔ جبکہ صدر عارف علوی سے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن