الخدمت فاو¿نڈیشن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاو¿نڈیشن نے تعمیر وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا۔ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مزید 100 بے گھر سیلاب متاثرین میں مکانات کی تعمیر و مرمت میں معاونت کےلئے چیک تقسیم کئے گئے۔ایک گھر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی معاونت کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جہاں جہاں پانی اتر گیا ہے، وہاں بے گھر سیلاب متاثرین کو تعمیراتی سامان کی خریداری کےلئے رقم فراہم جارہی ہے۔رقم سیلاب متاثرین کو 3 اقساط میں مرحلہ وار ادا کی جائےگی۔ گھروں میں معاونت کے کام کی رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور آڈٹ کیلئے متاثرین کو رقوم ان کے بینک اکاو¿نٹس میں جمع کروائی گئی ہیں اور جن متاثرین کے بینک اکاو¿نٹس موجود نہیں تھے، ان کے بینک اکاو¿نٹس کھلوانے کا اہتمام بھی کیا گیا تاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاسکے کہ گھر کی تعمیر کے لئے دی جانے والی رقم اسی مقصد کے لئے ہی استعمال ہو۔تقریب میں الخدمت فاو¿نڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، تونسہ کے صدر عزیز اللہ قیصرانی، الخدمت وسطی پنجاب کے نائب صدر جاوید اقبال، الخدمت میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر منیجر شعیب ہاشمی سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔