• news

ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام فوری مکمل کئے جائیں: عمران علی 


لاہور(نیوز رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سپروائزری کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (اربن پلاننگ) عمرا ن علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں آنے والے طور وڑائچ کے معاملات، سکیم کیلئے پلان اور ایل ڈی اے سٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں، کمرشل ورہائشی پلاٹوں اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل اربن پلاننگ عمران علی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں تمام ترقیاتی کام جلداز جلد مکمل کیے جائیں اور بجلی،سیوریج، گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی ،ڈائریکٹر فنانس،ڈائریکٹر لاءسمیت میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ اور انجینئرنگ ونگ کے افسروں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن