• news

سنیارٹی پر آرمی چیف کی تقرری سے ادارے کا وقار بلند ہوا: حسن مرتضیٰ 


لاہور(نامہ نگار)پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری تعیناتی بحران کا خاتمہ خوش آئند ہے۔سنیارٹی کی بنیاد پرآرمی چیف کی تعیناتی سے ادارے کا وقار بلند ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں سےد حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی دور اندیشی اور صائب مشورے کے سبب ملک میں جاری بحران کا خاتمہ ہوا۔تمام سیاست دانوں کو اب تعیناتی بحران چھوڑ کر عوامی خوشحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن