قران معاشرے کو پر نور بناتا ہے،محبوب الرسول قادری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے چیئرمین مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ قران کا نور معاشرے کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ظاہری اور باطنی حوالے سے پر نور بناتا ہے اور دین و دنیا کی کامیابیاں عطا کرتا ہے۔وہ غازی اسلام جانثار پاکستان ملک عبدالرسول قادری ؒکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر پہلے روز منعقدہ قرآنی حلقوں کے آغاز میں خطاب کر رہے تھے جس میں علماءمشائخ ، حفاظ و قراء، دینی مدارس کے اساتذہ و طلباءنے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ جامعہ غوثیہ ، جامعہ حمیدیہ قمر الاسلام ، جامعہ محمدیہ غوثیہ کے کثیر طلباء نے قرآن کریم ، قصیدہ بردہ آواز مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام کے ورد سے ماحول کو روح پرور بنا دیا ۔
قاری محمد ابوبکر سیالوی نے ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی کے لئے جبکہ مولانا محمد احمد چشتی گولڑوی نے ایصال ثواب کرایا ۔موجود علما و مشائخ نے حضرت غازی اسلام جانثار پاکستان ملک عبدالرسول قادریؒ کے مزار پر گل پاشی کی بعد ازاں لنگر غوثیہ سے جملہ شرکاءو حاضرین کی ضیافت کی گئی۔