سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح‘ایرانی ٹیم بھی پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا۔صوبائی کھیل وامور نوجوانان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا،افغانستان اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔شرکت کیلئے ایران کی والی بال ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی۔ایران کی والی بال ٹیم براستہ دبئی لاہور پہنچی۔ ائیرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے نمائندوں نے ٹیم کا استقبال کیا۔
ایران کی ٹیم کے ساتھ ہی غیر ملکی ٹیموں کی لاہور آمد مکمل ہو گئی۔ افغانستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی جس میں 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔