• news

ایران میں غیرملکی میڈیا سے رابطوں پر برطانوی نژاد ایرانی شہری گرفتار


تہران (این این آئی)ایران کے صوبے اصفہان میں غیرملکی میڈیا سے رابطوں پر برطانوی نژاد ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم نے برطانوی نژاد ایرانی کو گرفتار کیا۔برطانوی نژاد ایرانی شہری کو غیر ملکی نیوز چینلز سے رابطوں پر گرفتار کیا گیا ہے، ایران کا الزام ہے کہ فارسی زبان والے غیر ملکی چینلز ایرانی مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف دو ماہ سے زائد عرصے سے مظاہرے جاری ہیں، ایران میں اسکارف قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن