• news

چین کی خلائی رصدگاہ نے  پہلی شمسی تصویر بھیج دی


نان جنگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں واقع پرپل مانٹین رصدگاہ کے مطابق شمسی کھوج کرنے والے چینی سیٹلائٹ نے اپنی پہلی شمسی تصویر بھیج دی ہے۔ یہ سیٹلائٹ اکتوبر میں بھیجا  گیا تھا۔چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس)کے ماتحت  پرپل مانٹین رصدگاہ میں سیٹلائٹ کے مرکزی سائنسدان گان وائی چھن نے کہا کہ ایڈوانسڈ اسپیس بیسڈ شمسی رصدگاہ (اے ایس او۔ ایس)چینی نام کوافو۔1  نے شمسی کرنوں کی ایکسرے تصویر بھیجی ہے جو 11 نومبر 2022 کو صبح 1 بجے (عالمی وقت)نمودار ہو ئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن