• news

ملائیشیا کے بادشاہ نے  اپوزیشن رہنما انور ابراہیم  کو اگلا وزیراعظم مقرر کردیا


کوالالمپور(این این آئی)ملائشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا اگلا وزیراعظم مقرر کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے شاہ السلطان عبداللہ، انور ابراہیم نے حلف اٹھا لیا۔خبرایجنسی کے مطابق ملائشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر پائی تھی۔نتائج کے مطابق انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد  73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔انتخابات میں وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔رپورٹس کے مطابق ملائشیا میں حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔واضح رہے کہ انور ابراہیم ملائشیا کے 10 ویں وزیراعظم ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن