ہرجانہ کیس، عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج لاہور محمد آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا ہے۔ عدالت نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکلاء سے شہباز شریف کے سوالات پر جواب طلب کر رکھا تھا۔ عدالت میں شہباز شریف کے وکیل سعد صبغت اللہ کی جانب سے دلائل پیش کئے گئے۔ عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان نے ان پر دھرنا ختم کرنے اور پانامہ لیکس کیس سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔