لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی درخواست مسترد کر دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے شیریں نواز کی دائر درخواست پر سماعت کی جس میں پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق وفاق نے آنسو گیس کے 50 ہزار شیل متعلقہ فورس کو فراہم کئے شیل استعمال ہوئے تو انسانی جانوں اور ماحول کو خطرات لاحق ہوں گے۔