سعودی بارڈرفورس کی کارروائی پاکستانی سمیت 83سمگلرگرفتار
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے 2 ہزار 785 کلو گرام نشہ آور بوٹی قات 261 کلو گرام چرس، 2 لاکھ 90 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ایک پاکستانی سمیت 83 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔سرحدی محافظوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا کہ بارڈر گارڈز نے دوران گشت نجران، جازان، عسیر، شرقیہ، مدینہ اور مکہ مکرمہ میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشششں ناکام بنائیں، 26.5 ٹن نشہ آور قات، 671 کلوگرام چرس اور 2 لاکھ 90 ہزار 170 نشہ آور ٹیبلٹس کو سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ان علاقوں سے 82 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن میں 18 سعودی شہری تھے، 34 ایتھوپیا کے باشندے، 30 یمنی شامل تھے۔ سرحدی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 64 افراد بھی تھے۔ ادھر عسیر کے علاقے میں سرت عابدہ گورنریٹ کے الجواہ میں سکیورٹی کنٹرول سنٹر نے ایک پاکستانی نژاد سے 135 کلو گرام قات برآمد کی اور اسے گرفتار کرلیا، وہ ایندھن کے ٹرک میں چھپا کر یہ کھٹ لے جا رہا تھا۔ تمام ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مجاز حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔