عمران نے امریکہ پر حکومت کے خاتمے کا الزام لگایا، اب تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں:سابق مشیر ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکہ پر الزام لگایا، مگر اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں، کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر اثر نہیں ہوگا۔