• news

عمران کا پلاسٹر اتار دیا گیا، سفر کرنے کی اجازت


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیا گیا ہے اور ان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ وہ سفر بھی کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن