• news

سابق آئی ایس آئی چیف کی سپہ سالار تعیناتی:بھارت میں سوگ،اینکرز نے آسمان سر پر اٹھا لیا


اسلام آباد/ نئی دہلی  (آئی این پی) جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اور ان کے اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار  بنے ہیں۔ عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے، اور پورے بھارتی میڈیا میں ایک سوگ کا سماں ہے۔ سید عاصم منیر جو سابق آئی ایس آئی چیف ہیں، انہیں پاکستانی حکومت نے  پاک فوج کا سربراہ بنا دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کو آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھیجنے کی دیر تھی کہ بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا، اور بھارتی میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی رہی۔ بھارتی میڈیا کی چیخیں بتارہی ہیں کہ مودی سرکار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی بطور آرمی چیف تعیناتی بالکل بھی ہضم نہیں ہورہی، اور بھارتیوں کے 27 فروری کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے زخم تازہ ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن