• news

اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنا کر اقتدار نہیں بچایا جا سکتا: مسرت جمشید چیمہ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بعد بھی حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم کسی صورت اس ملک کو چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ یہ چور اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنا کے اپنا اقتدار بچانا چاہتے ہیں لیکن عوام کی طاقت چند کنٹینرز سے کہیں طاقتور ہوتی ہے اور جیت ہمیشہ عوام کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے چور اور بھگوڑے سے پاکستان کے اہم معاملات پر ہدایات لی جا رہی ہیں جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ بعدازاں لاہور پریس کلب میں مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کو صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے زیر اہتمام انصاف دلوانے کی دستخطی مہم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ارشد شریف کے بعد مزید لاشیں اٹھانے سے بہتر ہے کہ ہم اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں۔
مسرت جمشید

ای پیپر-دی نیشن