چاند نظر آ گیا‘ یکم جمادی الاول آج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ماہ جمادی الاول 1444ھ کا چاند نظر آ گیا۔ یکم جمادی الاول آج ہے۔ قبل ازیں چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی، اتحاد و وحدت اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔