جامعہ اشرفیہ علماءکی جنرل حافظ سید عاصم منیر کی چیف آف آرمی سٹاف تقرری پر مبارکباد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، پروفیسر مولانا محمدیوسف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری،اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے جنرل حافظ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری پر پوری قوم مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ کی پرنور فضاو¿ں میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے جنرل حافظ سید عاصم منیر کی میرٹ پر تقرری ایک دانشمندانہ فیصلہ اور مستحسن اقدام ہے۔ ان کی تقرری ملک میں جاری معاشی بحران اور بے یقینی کی فضاءکے خاتمہ میں معاون اور ملک کی ترقی و استحکام، بہترین دفاع اور حفاظت کا باعث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل حافظ سید عاصم منیر کے والد گرامی اور 2 بھائی بھی حافظ قرآن ہیں۔ ان کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری ملک و قوم کیلئے نیک فال ثابت ہوگی۔