• news

ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا:ساجد علی نقوی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے عہدوں پرخوش اسلوبی سے تعیناتیوں کا خیر مقد م کرتے ہیں۔ ملک کو معاشی،معاشرتی اور انسانی حقوق سمیت دیگر حوالوں سے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کو ان تمام مسائل پر قابو پانے کےلئے سیاسی اورجمہوری استحکام کی ضرورت ہے۔ ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورچیف آف دی آرمی سٹاف کی تقرریوں پر اپنے تہنیتی پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے۔ انہوںنے نئی فوجی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان تعیناتیوں پر ہونیوالی بحث کا خاتمہ ہو چکا امید کرتے ہیں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و قانون کی روشنی میں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن