الحمرا:صوبائی وزیر کا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کیلئے اجلاس ،اہم فیصلوں کا اعلا ن
لاہور(کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل الحمراءمیں صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امور نوجواناں تیمور مسعود کی زیر صدار ت آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تیمور مسعود نے آرٹسٹوں کی فلاح و بہبو د کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلا ن کیا۔ صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و ا±مور نوجواناں تیمور مسعود نے کہا کہ حکومت پنجاب آرٹسٹوں کی مالی معاونت کیلئے آرٹسٹ خدمات کارڈ کا جلد اجراءکریں گی۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں رقم کو آٹھ کروڑ سے 15 کروڑ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔تیمور مسعود نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے آرٹسٹوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اجلاس میں سعدیہ سہیل رانا،سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب آصف بلال لودھی و محکمہ اطلاعات وثقافت کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی۔